(ایجنسیز)
مصر میں دریائے نیل کے ڈیلٹا کے شہر منصورہ میں منگل کو مقامی پولیس کے ہیڈ کوارٹرز پر علی الصباح ہونے والے ایک طاقتور کار بم حملے میں کم از کم 14 افراد مارے گئے۔
قاہرہ سے العربیہ کے نامہ نگاران نے اپنے مراسلوں میں بتایا ہے کہ اس حملے میں 100 کے قریب افراد زخمی ہوئے۔ العربیہ کے مطابق ہلاک شدگان میں اکثریت
پولیس اہلکاروں کی ہے۔
کار بم کا دھماکا اتنا شدید تھا کہ پولیس ہیڈ کوارٹرز کی پانچ منزلہ عمارت زمیں بوس ہو گئی۔ امدادی کارکنوں کے بقول کافی زیادہ امکان ہے کہ بہت سے افراد زندہ یا مردہ اس عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے ہوں۔
مصری حکام نے کہا ہے کہ یہ حملہ اسلام پسند عسکریت پسندوں کی کارروائی ہے۔
کیا آپ تبصرہ کرنا چاہتے ہیں